واشنگٹن کے کامیاب جلسے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ میں ایک اور جلسے کا اعلان کردیا

واشنگٹن کے کامیاب جلسے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ میں ایک اور جلسے ...
واشنگٹن کے کامیاب جلسے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ میں ایک اور جلسے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) واشنگٹن کے کامیاب جلسے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے امریکہ میں ایک اور جلسے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ جلسہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر نیو یارک میں کیا جائے گا۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کا کہنا ہے کہ اوورسیزپاکستانیوں کاملکی معیشت میں اہم کردارہے، اوور سیز پاکستانیوں نے وزیر اعظم کوزبردست رسپانس دیا، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ستمبر میں نیویارک میں بھی عمران خان جلسہ کریں گے۔
خیال رہے کہ اتوار کے روز وزیر اعظم عمران خان نے واشنگٹن کے کیپٹل ون ایرینا میں اوورسیز پاکستانیوں کا بڑا جلسہ کیا تھا۔ اس جلسے میں 20 ہزار سے زائد پاکستانی شریک ہوئے تھے جو امریکی تاریخ میں پاکستانیوں کا سب سے بڑا جلسہ تھا۔
نعیم الحق کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی،مودی کی مسئلہ کشمیرمیں ثالثی کے حوالے سے بات کرنا صدر ٹرمپ کابڑاانکشاف ہے۔ اس انکشاف کے بعد بھارت کی جانب سے فوری رد عمل دیا گیا جس پر اب امریکہ کے جواب کا انتظار کریں گے۔ نعیم الحق کا کہنا تھا وزیر اعظم کہہ چکے ہیں کہ بھارت ایک قدم اٹھائے تو ہم 2 قدم اٹھائیں گے۔