دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل ہی بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا ،ویرات کوہلی کے خلاف کھلاڑیوں نے بغاوت کر دی

دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل ہی بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا ،ویرات کوہلی کے ...
دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل ہی بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا ،ویرات کوہلی کے خلاف کھلاڑیوں نے بغاوت کر دی

  



نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل ہی بھارتی کرکٹ ٹیم کے لئے بڑی خبر آ گئی،کپتان ورات کوہلی کے خلاف بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم ترین کھلاڑی نے ’’بغاوت‘‘ کر دی ،کوہلی کو کپتانی سے ہٹانے کا بھی مطالبہ کردیا ۔

بھارتی نجی ٹی وی نے ’گلف نیوز‘کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیم انڈیا جلد ہی دورہ ویسٹ انڈیز پر روانہ ہونے والی ہے جہاں وہ تینوں فارمیٹ کی کرکٹ کھیلے گی تاہم اس دورے سے قبل ہی بھارتی کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم سے انتہائی بری خبر منظر عام پر آ گئی ہے جس کی وجہ سے کرکٹ کے حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔گلف نیوز نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم میں ’’سب اچھا ‘‘ نہیں ہے بلکہ کپتان ورات کوہلی اور سٹار بیٹسمین روہت شرما کے درمیان واضح خلیج پڑ گئی ہے،ورات کوہلی اورروہت شرما کے درمیان کافی وقت سے رسہ کشی چل رہی ہے اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان یہ ’’لڑائی ‘‘ ورلڈ کپ کے دوران ہی شروع ہو گئی تھی، انڈین ٹیم مینجمنٹ ورلڈ کپ کےدوران اس خبرکوبڑی کوششوں کے بعد دبانے میں کامیاب ہو گئی تھی تاہمورلڈکپ  سیمی فائنل میں شکست کے بعد یہ خبرڈریسنگ روم سے باہرآگئی۔ورلڈ کپ کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم دو واضح گروپوں میں تقسیم ہپو چکی تھی ،ایک گروپ کی قیادت ورات کوہلی اور دوسرے گروپ کو روہت شرما لیڈ کر رہے تھے،روہت شرما گروپ کے کھلاڑیوں کوورات کوہلی اورروی شاستری کے فیصلے ناگوارگزرتے تھے، جیسے جیسے روہت شرما ورلڈ کپ میں سنچری لگارہے تھے، ویسے ویسے ان کے کیمپ کی رائے مضبوط ہورہی تھی۔

گلف نیوز نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ سیمی فائنل میں شکست کے بعد روہت شرما کے گروپ نے ورات کوہلی کو کپتانی سے ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا جبکہ بعض کھلاڑیوں نے بی سی سی آئی کو مشورہ دیا کہ ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹ کے لئے الگ الگ کپتان مقرر کیا جائے جبکہ بعض کھلاڑیوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا کہ ورات کوہلی کی جگہ روہت شرما کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیا جائے جبکہ ورات کوہلی کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سونپ دی جائے۔گلف نیوز کا کہنا تھا کہ ورات کوہلی دورہ ویسٹ انڈیز  کے دوران آرام کرنا چاہتے تھے تاہم ٹیم میں اپنے خلاف ’’پھیلی بغاوت‘‘ کے بعد انہوں نے ویسٹ انڈیز  جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس حوالے سے بھارتی باؤلنگ کوچ بھرت ارون نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی ایک ٹیم یونٹ کے طورپرکام کررہے ہیں لیکن کبھی کبھی ایسی باتیں ہوجاتی ہیں۔

مزید : کھیل