’کشمیر کے مسئلے کا ایک ہی حل ہے اور وہ یہ کہ ۔۔۔ ‘ وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر کا حل پیش کردیا

’کشمیر کے مسئلے کا ایک ہی حل ہے اور وہ یہ کہ ۔۔۔ ‘ وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر کا ...
’کشمیر کے مسئلے کا ایک ہی حل ہے اور وہ یہ کہ ۔۔۔ ‘ وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر کا حل پیش کردیا

  



واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کا ایک ہی حل ہے اور وہ یہ ہے کہ اس کو کشمیر کے لوگوں کی مرضی کے مطابق حل کیا جائے۔

امریکن انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہابات یہ نہیں کہ پاکستان کے لوگ کیا چاہتے ہیں بلکہ اس بات کی اہمیت ہے کہ کشمیر کے لوگ کیا چاہتے ہیں ، چاہے وہ کسی بھی ملک کے ساتھ جانا چاہتے ہوں یا ریفرنڈم چاہتے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مشرف اور واجپائی مسئلہ کشمیر کے حل کے قریب پہنچ گئے تھے۔ کشمیر کے مسئلے کا حل یہی ہے کہ کشمیر کے لوگوں کی خواہش کے مطابق اس مسئلے کو حل کیا جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پڑوسیوں کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہونے چاہئیں کیونکہ ہمیں معاشی ترقی کیلئے امن و استحکام کی ضرورت ہے۔ ہم نے سب سے پہلے انڈیا کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کی۔ جب بھی تعلقات درست سمت میں جانا شروع ہوتے ہیں تو کچھ نہ کچھ ایسا ہوجاتا ہے کہ ہم پھر سے صفر پر آجاتے ہیں۔ میں نے انڈین ہم منصب کو کہا تھا کہ اگر آپ ایک قدم آئیں گے تو ہم دو قدم اٹھائیں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی