چین کے سابق وزیر اعظم اور ’’بیجنگ کے قصائی ‘‘ کے نام سے مشہور لی پینگ انتقال کر گئے

چین کے سابق وزیر اعظم اور ’’بیجنگ کے قصائی ‘‘ کے نام سے مشہور لی پینگ ...
چین کے سابق وزیر اعظم اور ’’بیجنگ کے قصائی ‘‘ کے نام سے مشہور لی پینگ انتقال کر گئے

  



بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین کے سابق وزیراعظم اور ’’بیجنگ کا قصائی‘‘ کے نام سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے لی پینگ طویل علالت کےبعد 90  سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  1987 سے 1998 تک چین کےوزیر اعظم رہنے والے معروف سیاستدان  لی پینگ طویل عرصہ علیل رہنے کے بعد 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے   ۔ْلی پینگ کو دنیا ’بیجنگ کے قصائی‘ کے طور پر بھی یاد کرتی ہے جنہوں نے چینی دارالحکومت  بیجنگ میں 1989میں تائمن چوک پر ہونے والے مظاہرے کو اس وقت کے سپریم لیڈر ڈینگ ژوپنگ کے ساتھ مل کر کچل دیا تھا,اس کریک ڈاؤن میں سینکڑوں بے گناہ شہری مارے گئے تھے۔لی پینگ نے بعد ازاں اپنے اس اقدام کو وقت کی ضرورت قرار دیا تھا ۔

مزید : بین الاقوامی