پی ٹی ایم کے خلاف کریک ڈاﺅن کیوں کیا؟ وزیر اعظم نے وجہ بتادی

پی ٹی ایم کے خلاف کریک ڈاﺅن کیوں کیا؟ وزیر اعظم نے وجہ بتادی
پی ٹی ایم کے خلاف کریک ڈاﺅن کیوں کیا؟ وزیر اعظم نے وجہ بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے مطالبات بالکل جائز تھے لیکن جب انہوں نے آرمی پر حملے شروع کیے تو معاملات خراب ہوئے اور ان کے خلاف ایکشن لینا پڑا۔
امریکن انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پی ٹی ایم کے مطالبات بالکل درست تھے کیونکہ قبائلی علاقوں کے لوگ بے گھر ہوئے تھے اور پورا علاقہ تباہ ہوگیا تھا۔ 2004 میں فوجی ایکشن سے پہلے قبائلی علاقے میں 75 فیصد لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے تھے لیکن فوجی آپریشن کے بعد وہاں صورتحال اور بھی زیادہ خراب ہوگئی۔
انہوں نے حال ہی میں ہونے والے الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار قبائلی علاقوں میں الیکشن ہوئے ہیں اور مجھے یہ کہنے میں خوشی ہے کہ پی ٹی آئی نے الیکشن جیتا ہے، ہم نے وہاں ترقیاتی کاموں کیلئے بہت زیادہ پیسے دیے ہیں، اس سے پہلے قبائلی علاقوں کی ترقی پر اتنی توجہ کبھی نہیں دی گئی جتنی ہماری حکومت دے رہے ہی۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پی ٹی ایم سے حکومت کو کوئی مسئلہ نہیں تھا لیکن مسئلہ تب شروع ہوا جب پی ٹی ایم کی قیادت نے آرمی پر حملے شروع کردیے، پی ٹی ایم کے کارکنوں نے ایک آرمی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس میں کچھ لوگ مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم کے حوالے سے اب معاملات بہتر ہورہے ہیں اور امید ہے کہ ہم آگے بڑھیں گے۔

مزید :

قومی -