وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکہ میں قومی مفادات کو مقدم رکھا،ان کی قیادت میں وطن عزیز اپنی اصل منزل حاصل کرے گا:سردار عثمان بزدار

وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکہ میں قومی مفادات کو مقدم رکھا،ان کی قیادت ...
وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکہ میں قومی مفادات کو مقدم رکھا،ان کی قیادت میں وطن عزیز اپنی اصل منزل حاصل کرے گا:سردار عثمان بزدار

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ امریکہ میں قومی مفادات کو مقدم رکھا،وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات سے خطے میں امن کی راہ ہموار ہوئی ہے،وزیراعظم کوامریکہ میں تاریخ ساز پذیرائی اور سفارتی محاذ پر بڑی کامیابیاں ملی ہیں،امریکی صدر کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پاک بھارت تنازعات کے حل میں اہم کردار ادا کرے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے اور وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ تعلقات کو نئی جہت دے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے قومی مفادات کو مقدم رکھا، وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے پاک امریکہ تجارتی و معاشی تعلقات کو فروغ ملے گا۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تنہا رکھنے کی سازش کرنے والوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، مخالفین کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں،وزیراعظم عمران خان پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے نئی سوچ اور نئے وژن کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں اور انشاء اللہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وطن عزیز اپنی اصل منزل حاصل کرے گا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور