وزیر اعظم عمران خان دورہ امریکہ پر موجود لیکن پیچھے سے کوئٹہ میں دھماکہ کردیا گیا، اتنی شہادتیں کہ آپ کا دل بھی غمزدہ ہوجائے گا

وزیر اعظم عمران خان دورہ امریکہ پر موجود لیکن پیچھے سے کوئٹہ میں دھماکہ ...
وزیر اعظم عمران خان دورہ امریکہ پر موجود لیکن پیچھے سے کوئٹہ میں دھماکہ کردیا گیا، اتنی شہادتیں کہ آپ کا دل بھی غمزدہ ہوجائے گا

  



کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد شہید اور 23 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 2 افراد کی حالت سخت تشویشناک ہے۔

دھماکہ کوئٹہ مشرقی بائی پاس پر ہوا جہاں معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے کہا کہ دھماکہ 7 بج کر 15 منٹ پر میڈیکل سٹورکے باہر ہوا جس میں 2افرادجاں بحق اور 23 زخمی ہوئے جن میں سے 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے کہا کہ دھماکہ خیز مواد سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردی کے واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ