اسلام آباد ائیر پورٹ پر امیگریشن حکام نے ممانی اور بھانجی کو ایک دوسرے سے شادی کرنے پر گرفتار کرلیا،ایسی خبر آگئی کہ پاکستانیوں کے ہوش ہی اڑ جائیں

اسلام آباد ائیر پورٹ پر امیگریشن حکام نے ممانی اور بھانجی کو ایک دوسرے سے ...
اسلام آباد ائیر پورٹ پر امیگریشن حکام نے ممانی اور بھانجی کو ایک دوسرے سے شادی کرنے پر گرفتار کرلیا،ایسی خبر آگئی کہ پاکستانیوں کے ہوش ہی اڑ جائیں

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایف آئی اے کے امیگریشن حکام نے اسلام آباد ائیرپورٹ سے برطانیہ جانے والی دو خواتین کوہم جنس پرستی کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔دونوں خواتین کا آپس میں ممانی اور بھانجی کا رشتہ تھا ۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار خاتون نسیم بیگم آزاد کشمیر کی رہائشی لڑکی نبیلہ کو برطانیہ لے جا رہی تھی۔ایف آئی اے ذرائع کا دعوی ہے کہ خواتین سے جعلی شادی سرٹیفیکیٹ اور ویزہ بھی برآمد کیے گئے جبکہ ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران خواتین ہم جنس پرستی کی بنیاد پر شادی کا اعتراف بھی کیا۔دونوں خواتین کو ایف آئی اے امیگریشن نے پاسپورٹ سیل منتقل کیا گیا۔حکام کے مطابق دونوں خواتین کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ خواتین کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی ہے اور اس کے لیے برطانوی ایمبیسی کے اہلکاروں کو طلب کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق دونوں خواتین آپس میں ممانی اور بھانجی ہیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق بھانجی کا ویزہ حاصل کرنے کے لیے ممانی نے وکیل کے غلط مشورے پر عمل کیا تھا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد