”ٹرمپ نے یہ کام کردیا تو صدارتی الیکشن دوسری مرتبہ بھی جیت جائیں گے “، شاہ زیب خانزادہ کا تجزیہ

”ٹرمپ نے یہ کام کردیا تو صدارتی الیکشن دوسری مرتبہ بھی جیت جائیں گے “، شاہ ...
”ٹرمپ نے یہ کام کردیا تو صدارتی الیکشن دوسری مرتبہ بھی جیت جائیں گے “، شاہ زیب خانزادہ کا تجزیہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کارشاہ زیب خانزادہ نے کہاہے کہ اگر ٹرمپ افغانستان سے فوجی انخلاءاور امن قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے تو آئندہ انتخابات میں ان کے دوبارہ صدرامریکہ بننے کے امکانات موجود ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ زیب خانزادہ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ون آن ون ملاقات میں پاکستان کی امداد کی بحالی کابھی اشارہ دیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ٹرمپ افغانستا ن میں امریکی فوج کے انخلاءاور امن قائم کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو آئندہ انتخابات میں ٹرمپ کے دوبارہ امریکہ کے صدر بننے کے واضح امکان موجود ہیں ۔

مزید : قومی