کیا عمران خان واشنگٹن سے خالی ہاتھ واپس آرہے ہیں؟ معید یوسف کا تہلکہ خیز تجزیہ

کیا عمران خان واشنگٹن سے خالی ہاتھ واپس آرہے ہیں؟ معید یوسف کا تہلکہ خیز ...
کیا عمران خان واشنگٹن سے خالی ہاتھ واپس آرہے ہیں؟ معید یوسف کا تہلکہ خیز تجزیہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار معید یوسف نے کہاہے کہ ابھی یہ بات نہ کی جائے کہ وزیر اعظم عمران خان امریکہ سے کیا لیکر آرہے ہیں؟ وہ کچھ بھی لیکر نہیں آرہے لیکن ملاقات اچھی ہونے کامقصد حاصل ہوگیاہے ، باقی معاملات چلتے رہیں گے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے معید یوسف نے کہا کہ یہ بالکل واضح ہے کہ عمران خان اور ٹرمپ دونوں ایسی شخصیات ہیں کہ معاملات خراب ہوسکتے تھے لیکن یہ ملاقات بہت اچھی رہی ہے ، یہ مقصد حاصل ہوگیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان رابطہ قائم ہوجائے تووہ رابطہ قائم ہوگیاہے ۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ نہ کہیں کہ کیا لیکر کر آرہے ہیں ؟ کچھ بھی لیکر نہیں آرہے ، باقی معاملات آہستہ آہستہ آگے چلتے رہیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ٹرمپ کا کسی سے ذاتی تعلق بن جائے تو وہ پھر ایک حد سے آگے نہیں جاتے ، اب اہم بات یہ ہے کہ افغانستان کے معاملات میں دونوں ملکوں میں مفادات پر اتفاق رائے ہونا شروع ہوا ہے ۔ اصل ڈر یہ تھا کہ ٹرمپ اورعمران خان کی ملاقات ہی نہ اچھی ہو لیکن یہ نہیں ہوا جو ایک اچھی بات ہے ۔

مزید : قومی