وزیراعلیٰ کی پاکستانی تن  ساز عثمان عمر کو مبارکباد

  وزیراعلیٰ کی پاکستانی تن  ساز عثمان عمر کو مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے بارہویں ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستانی تن ساز عثمان عمر کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ایک پیغام میں کہا کہ عثمان عمر نے چیمپئن شپ جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے اور عثمان عمر نے محنت اور پیشہ ورانہ مہارت سے یہ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عثمان عمر نے سبز ہلالی پرچم بلند کیا ہے اور ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک چیمپئن شپ جیتنے پر قوم کو عثمان عمر پر فخر ہے۔