سی پیک پرسیاسی وعسکری قیادت کی یکساں ترجیحات،پاکستان خطے کے حالات سے فائدہ اٹھانے کی پوزیشن میں ہے:جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ

سی پیک پرسیاسی وعسکری قیادت کی یکساں ترجیحات،پاکستان خطے کے حالات سے فائدہ ...
سی پیک پرسیاسی وعسکری قیادت کی یکساں ترجیحات،پاکستان خطے کے حالات سے فائدہ اٹھانے کی پوزیشن میں ہے:جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ سی پیک پرسیاسی وعسکری قیادت کی یکساں ترجیحات ہیں،سی پیک کے تحت زراعت کی جانب بھی بڑھیں گے،سی پیک سائنس و ٹیکنالوجی جوائنٹ ورکنگ گروپ بن گیاہے،فیصل آباد میں سپیشل اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھا جاچکا ہے،رشکئی پرترقیاتی معاہدے کی رسمی کارروائی مکمل ہوگئی،9میں سے 3سپیشل اکنامک زونزابتدائی ترجیحات میں شامل ہیں، پاکستان خطے کے حالات سے فائدہ اٹھانے کی پوزیشن میں ہے، سی پیک اتھارٹی کے قیام کا بنیادی مقصد ون ونڈو آپریشن ہے، اتھارٹی تمام صوبوں اور وزارتوں سے رابطے میں ہے،مقامی کوئلے کے ذریعےسستی بجلی بنائیں گے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ  نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سی پیک پر کام مزید تیز کرنے کا مینڈیٹ دیا اور کسی کام میں رکاوٹ پر خود رہنمائی کی پیشکش کی،اُنہوں نے ہدایت کی ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر کہیں کام رکنا نہیں چاہیے۔عاصم سلیم باجوہ  کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں سپیشل اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھا جاچکا ہے، کراچی کے قریب دھابیجی اکنامک زون کا ٹینڈر آج جمعرات کو کھلے گا،دھابیجی اکنامک زون کیلئے کمپنیاں دلچسپی ظاہرکررہی ہیں، سی پیک اتھارٹی کے ذریعے تمام پروجیکٹ ہینڈل ہو سکیں گے،منصوبوں پر ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کو بھاگنا نہیں پڑے گا،چار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے پراجیکٹس پر دستخط ہو چکے ہیں ،کمیونی کیشن انفراسٹرکچر اور انرجی کے کئی منصوبے جاری ہیں،سی پیک انرجی کے 17 میں سے 9 پروجیکٹ مکمل ہو چکے جبکہ آٹھ پروجیکٹس پر کام تیزی سے مکمل ہو رہا ہے،9 میں سے 3 سپیشل اکنامک زونزابتدائی ترجیحات میں شامل ہیں،رشکئی کے اکنامک زون کیلئے ایک ہزار ایکڑزمین لے چکے ہیں جبکہ رشکئی پرترقیاتی معاہدے کی رسمی کارروائی مکمل ہوگئی،وزیراعظم کی ہدایت پرسستی بجلی کی پیداوارکی جانب بڑھنا ہے،ہائیڈل پاورسے سستی ماحول دوست انرجی حاصل کریں گے،درآمد شدہ کوئلے کے بجائےمقامی کوئلے سے بجلی بنانی ہے،مقامی کوئلے کے ذریعےسستی بجلی بنائیں گے۔

معاون خصوصی اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ سی پیک پرسیاسی وعسکری قیادت کی یکساں ترجیحات ہیں،سی پیک کے تحت زراعت کی جانب بھی بڑھیں گے، سی پیک سائنس و ٹیکنالوجی جوائنٹ ورکنگ گروپ بن گیا ہے  جبکہ ان منصوبوں میں سیاحت کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ ہوشاب سے آواران کی سڑک پرکام شروع کرنے جارہے ہیں،سی پیک پرمحنت کشوں اورافرادی قوت کو استعمال کرنا ہے، ڈی آئی خان موٹروے پرکام جاری ہے، اسے ژوب تک لے کرجائیں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -