"مراد سعید سرکاری پانی بھی نہیں پیتے بلکہ گھر سے لے کر آتے ہیں" فواد چوہدری کا حیران کن انکشاف

"مراد سعید سرکاری پانی بھی نہیں پیتے بلکہ گھر سے لے کر آتے ہیں" فواد چوہدری کا ...

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مراد سعید سرکاری پانی بھی نہیں پیتے بلکہ گھر سے لے کر آتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مراد سعید پر لگنے والے کرپشن کے الزامات کو کوئی تسلیم ہی نہیں کرسکتا، وہ تو سرکاری پانی بھی نہیں پیتے بلکہ گھر سے پانی لے کر آتے ہیں۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کرپشن کے الزامات لگانے کی عادت ہے۔

چاند کی رویت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پورے پاکستان نے دیکھا ہے کہ آج دوسرے دن کا چاند نظر آیا لیکن عید کے اعلان کا اختیار رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہے ، چاند کو دیکھنے کیلئے جدید آلات کا استعمال کرنا چاہیے۔

مزید :

قومی -