ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

صرف دعا ہی تقدیر بدلے گی اور ان شاءاللہ سچے دل سے مانگی دعا رائیگاں نہیں جاتی۔ آج کل جو پریشانیاں ہیں وہ روحانی مضبوطی سے ہی دور ہو سکے گی۔اس طرح آئیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

ایک دوست کسی اہم معاملے میں بحکم اللہ مدد کر سکتا ہے اور آپ کی مالی پوزیشن کے بارے میں بھی صورت حال تیزی سے بہتر ہو سکے گی۔ آج شام تک اندازہ ہو جائے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

دشمنیوں سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ سب اپنی ہی زندگی کے معاملات میں الجھے ہوئے ہیں۔ اللہ نے چاہا تو آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے آپ بالکل بے فکر رہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

ستاروں نے آزمائش میں ڈالا ہوا تھا۔ اب حالات قدرے بدل رہے ہیں اور آپ کے لئے آنے والے وقت میں خوشیوں اور خوش گوار تبدیلی کے اشارے دے رہے ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ آہستہ آہستہ اپنے معاملات آگے لے کر چلیں۔ ان شاءاللہ نیت صاف رہی تو کامیابی ملتی ہی رہے گی۔ آج مشتری کی آمد بھی آپ کو شام تک خوشخبری دے گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

زیادہ اعتماد مت کریں کسی پر بھی۔ اللہ نے چاہا تو نقصان نہیں ہوگا۔ مگر آپ کو بھی غلطی نہیں کرتی۔ آج کا دن اہم ہے۔ کچھ مالی پوزیشن بہتر ہو سکے گی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

جو لوگ کسی ایسے مسئلے کی وجہ سے پریشان ہیں جن کا تعلق مالی حوالے سے ہے تو ان کی پریشانی جائز ہے لیکن دعا ہے آپ کی تقدیر کو بدلے گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

بلاک رقم کی واپسی ممکن ہے۔ آپ کا اس سے سلسلہ چل پڑے گا اور جس بھی طرف سے مشکلات آ رہی تھیں اس میں کمی واقعی ہو سکتی ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

نوکری اور رزق کے حوالے سے پریشان نہ ہوں اور حسبنااللہ و نعیم الوکیل کا ورد 450مرتبہ روزانہ کریں، ان شاءاللہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

ایک غیبی سلسلہ بن سکتا ہے۔ ابھی اس کا ذکر کسی سے نہ کریں۔ جب سارا کام ہو جائے پھر بات کو اوپن کریں۔ اور جس قدر ممکن ہو خاموشی سے چلیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

حالات میں اب بڑی بڑی تبدیلیوں کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ خود کو تیار کر لیں۔ آپ کو ہر حال میں اب اس سے گزرنا ہے، انشاءاللہ بہتری ہی رہے گی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج کا دن مالی لحاظ سے قدرے بہتر ہے۔ آنے والے دنوں کے بارے میں اہم اطلاع ملے گی اور آپ کی ایک ولی حیرت بھی اب جلد پوری ہونے کے بالکل قریب ہے۔