سینٹ نے پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں زیر التوا قانون سازی کا عمل نمٹانے کے لئے تحریک منظور کرلی

سینٹ نے پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں زیر التوا قانون سازی کا عمل نمٹانے کے ...
سینٹ نے پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں زیر التوا قانون سازی کا عمل نمٹانے کے لئے تحریک منظور کرلی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پارلیمان کے دونوں ایوانوں (قومی اسمبلی اور سینٹ) میں زیر التوا قانون سازی کا عمل نمٹانے کے لئے سینٹ نے تحریک منظور کرلی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمان کے دونوں ایوانوں (قومی اسمبلی اور سینٹ) میں زیر التوا قانون سازی کا عمل نمٹانے کے لئے سینٹ نے تحریک منظور کرلی ہے، سینٹ میں قائد ایوان شہزاد وسیم نے تحریک ایوان میں پیش کی۔تحریک کے مطابق زیر التوا قانون سازی نمٹانے کے لئے سفارشات کی تیاری کے لئے دونوں ایوانوں کی کمیٹی بنائی جائے گی۔ایوان نے چیئرمین سینٹ کو اختیار دیا ہے کہ وہ کمیٹی میں سینٹ کی نمائندگی کے لئے اراکین کا انتخاب کریں گے،چیرمین سینٹ کمیٹی میں اراکین کو بدلنے کا اختیار بھی رکھیں گے،کمیٹی جو 24اراکین پر مشتمل ہوگی ،اس کمیٹی میں قومی اسمبلی اور سینٹ کے اراکین کی نمایندگی ہوگی،کمیٹی میں پارلیمانی پارٹیوں کی نمائندگی ان کے اراکین کی تعداد کے تناسب سے ہوگی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -