فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگرد گرفتار

فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگرد گرفتار
فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگرد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کاخفیہ آپریشن،فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگرد گرفتار،6 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے اور مذہبی، سیکیورٹی فورسز اور دیگر افراد کو نشانہ بنانا چاہتے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سی ٹی ڈی نے فرقہ وارانہ قتل و غارت میں ملوث کالعدم تنظیم کے پانچ خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے،یہ گرفتاری انسداد سی ٹی ڈی کی جانب سے خفیہ آپریشن میں ہوئی،حراست میں لئے گئے دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔انچارج سی ٹی ڈی علی رضا کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے ہٹ لسٹ اور مختلف اقسام کا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والے ان دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے۔انہوں نے بتایا کہ دہشتگردوں نے ٹارگٹ کلنگ کی 6 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے اور چار ٹیموں کے فعال ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ ٹارگٹ کلرز مذہبی، سیکیورٹی فورسز اور دیگر افراد کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔