پی ایچ اے نے پارکوں کی بہتری کیلئے 2500ملین کے فنڈزمانگ لئے

    پی ایچ اے نے پارکوں کی بہتری کیلئے 2500ملین کے فنڈزمانگ لئے

  

لاہور(جنرل رپورٹر) وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید نے وزیر اعلی پنجاب کو پی ایچ اے اور مفاد عامہ سے متعلقہ وزیراعلی کے اقدامات کی تعریف کے لئے خصوصی خط ارسال کردیا۔ انہوں نے پی ایچ اے کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔پی ایچ اے کو مالیاتی سال 2020۔ 21 کے لیے 1900 ملین کے فنڈز دیئے گئے جبکہ پی ایچ اے نے اپنے وسائل سے ہدف مقرر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کو کرونا وبا کے باعث وصولیوں میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ پارکس اینڈہارٹی کلچر اتھارٹی کو صرف تنخواہوں کی مد میں 25 سو ملین درکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے وزیراعظم کے گرین اینڈ کلین ویژن کے عین مطابق کام کر رہی ہے۔متن میں مزید کہا کہ پارکوں کی حالت بہتربنانے کے لئے مزید فنڈز درکار ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -