تحریک انصافمنشور دفن کر کے وزیر اعظم ہاؤس پہنچی،عظمیٰ بخاری

  تحریک انصافمنشور دفن کر کے وزیر اعظم ہاؤس پہنچی،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اپنا منشور زمان پارک میں دفن کرکے وزیراعظم ہاؤس پہنچی ہے۔نظریاتی لوگوں ہر مشکل وقت میں اپنی پارٹی کی لیڈرشپ اور منشور کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہتے ہیں۔چوہان صاحب سیاسی جماعتیں ہی اپنی لیڈر شپ پر اعتماد کا اظہار کرتی ہیں،۔اپوزیشن عثمان بزدار کیخلاف تحریک عدم اعتماد نہیں لارہی پھر بزدار کے حق میں قرارداد کیوں منظور کی؟۔

عثمان بزدار کو معلوم ہے اس کی کابینہ میں کچھ گھس بیٹھیے موجود ہیں۔عمران نیازی مخالفین سے زیادہ خطرہ اپنے سیاسی بونوں سے ہے۔مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہااپوزیشن کو حکومت گرانے کی کوئی جلدی نہیں اس کام کیلئے حکومت کے اپنے لوگ ہی کافی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -