سرکاری سکولوں کے پراجیکٹ کی تحقیقات کیلئے اسمبلی میں قرارداد جمع

سرکاری سکولوں کے پراجیکٹ کی تحقیقات کیلئے اسمبلی میں قرارداد جمع

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب کے سرکاری سکولوں کیلئے تین کروڑ پچاس لاکھ پاؤنڈزمالیت کے پروجیکٹ میں گھپلوں کا انکشاف،مسلم لیگ (ن) نے پروجیکٹ کی تحقیقات کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی،پنجاب کے سرکاری سکولوں کیلئے تین کروڑ پچاس لاکھ پاؤنڈزمالیت کے پروجیکٹ میں گھپلوں کا انکشاف ہواہے۔کتابوں کی خریداری کیلئے ہائر کی جانے والی کنسلٹنسی فرم وڈیو پروڈکشن ہاؤس نکلی ہے۔

لٹینسی فرم نے اپنے ہی پارٹنر کی کتابوں کو سکولوں کی لائبریری کیلئے منتخب کیا ہے۔پنجاب کے گیارہ اضلاع کے 440سرکاری سکولوں کی لائبریریوں کیلئے کتابوں کی خریداری میں نواشات کی جارہی ہے۔وزیرتعلیم مراد راس کی زیر صدارت اجلاس میں کمپنی کو ٹینڈر دینے کی منظوری دی گئی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ کتابوں کی خریداری کے معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔اس کے علاوہ سکولوں کی فرنیچر،لائبریری،الماریوں اور رنگ روغن کے ٹھیکوں کی بھی تحقیقات کی جائیں۔اس پروجیکٹ کے ابتدائی ٹینڈر کو منسوخ کرکے شفاف تحقیقات کی جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -