پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لے گی،اعجاز چودھری

پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لے گی،اعجاز چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی گورننگ باڈی کا اجلاس پنجاب سیکرٹریٹ میں ہواجس کی صدارت پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کی، اجلاس میں پی پی 51 میں ضمنی الیکشن،لوکل گورنمنٹ انتخابات سمیت دیگر پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی بھی ترتیب دی گئی، عید کے فوراً بعد سنٹرل پنجاب کے تمام اضلاع اور تحصیل دفاتر پوری طرح فعال کرنے کی ہدایات جاری کردیں، اجلاس سے اعجازاحمدچوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ سیاسی میدان میں اترے گی، سنٹرل پنجاب میں پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑھے گی۔


، ضلعی تنظیمیں اور کارکنان بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تیارہوجائیں، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنی آئینی مدد پوری کرے گی، اپوزیشن کا فسادی اور بربادی ٹولہ حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، اپوزیشن کی اے پی سی سیاسی بے روزگاروں کا صرف فوٹو سیشن ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے حواری منفی سیاست کرنا بندکریں اور عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں، بلاول زرداری بھڑکیں لگا کر عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے،سندھ کی عوام کی حالت زار پر توجہ دیں،اپوزیشن کے یتیم ٹولے کے مقد میں شور شرابہ اور رونا دھونا لکھا جا چکا ہے، اجلاس میں جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ، سینئر نائب صدر عامر گجر، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ندیم قادر بھنڈر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری شکیل خان نیازی،نائب صدور شبیرسیال، میجر (ر)غلام سرور، سیکرٹری اطلاعات عثمان سعید بسراء، سیکرٹری فنانس حافظ عبیداللہ نے شرکت کی۔