چوہنگ، از میرٹاؤن یونین کونسل کے مشترکہ دفتر میں بنیادی سہولیات کا فقدان

چوہنگ، از میرٹاؤن یونین کونسل کے مشترکہ دفتر میں بنیادی سہولیات کا فقدان

  

چوہنگ (نامہ نگار) چوہنگ اور ازمیر ٹاؤن یونین کونسل کے اکلوتے دفتر میں بنیادی سہولیات کا فقدان،انتظار گاہ،ٹھنڈے پانی اور واش روم کی سہولت بھی میسر نہیں۔یونین کونسل کا دفتر باہر سے اونچا اور اندر سے نیچا ہے جس وجہ سے بارش کا پانی اندر داخل ہو جاتا ہے اس یونین کونسل میں اہم دستاویزات اور ریکارڈ موجود ہے مگر اس دفتر پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔پانی والی مرکزی ٹینکی خستہ حال ہے اس ٹینکی سے پورے چوہنگ کو سرکاری پانی مہیا کیا جاتا ہے اور عوام سے پانی کا بل بھی لیا جاتا ہے مگر اس ٹینکی کی مرمت پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ ڈائریکٹ ٹیوب ویل سے پانی کی سپلائی کی جاتی ہے۔دوسری طرف یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کو یونین کونسل میں کوئی دفتر نہیں دیا گیا۔عوام شکایات یا صفائی کے حوالے سے کسی دفتر نہیں جا سکتے۔عوام کامطالبہ ہے کہ سینٹری ورکروں اور ایل ڈبلیو ایم سی کو پہلے کی طرح اب بھی باقاعدہ دفتر مہیا کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -