ختم نبوت موومنٹ کے قائدین کا مولانازکریا کے داماد کی وفات پر اظہار تعزیت

  ختم نبوت موومنٹ کے قائدین کا مولانازکریا کے داماد کی وفات پر اظہار تعزیت

  

لاہور (سٹی رپورٹر) انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے مرکزی امیرمولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ،نائب امیرمولانا عبدالرؤف مکی،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج،مولانا قاری محمد طیب عباسی، مولانا قاری امداد اللہ قاسمی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،معاون خصوصی امیر مرکزیہ مولانا قاری محمد بن سعید،مولانا عبدالوحید مکی، مولانا عمر عبدالحفیظ مکی، مولانا عبدالصمد مکی،مولانا اسعد محمود مکی،مولانا طاہر مکی، مولانا معاذ عبدالحفیظ، مفتی انیس احمد مظاہری،مفتی شاہد محمود، مولانا قاری شبیر احمد عثمانی،مولانا افتخار اللہ شاکر،مولانا غلام یاسین صدیقی، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی اور مفتی عتیق الرحمن نے شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلویؒ کے داماداور جامعہ مظاہر العلوم سہارنپور کے ناظم اعلیٰ شیخ الحدیث مولانا سید سلمان مظاہری ؒکی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ مولانا سلمان مظاہری کی وفات سے عالم اسلام ایک عظیم علمی و اصلاحی شخصیت اور جید عالم دین سے محروم ہوگیا۔دریں اثناء انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے قائدین اور دیگر علماء نے شیخ الحدیث حضرت موانا محمد زکریا کاندھلویؒ کی نواسی جوکہ مولانا سید محمد شاہد کی چھوٹی ہمشیرہ تھی ان کی وفات پر اظہار تعزیت کیا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -