پی ٹی آئی کی حکومت صوبے کے امور چلانے سے قاصر ہے،اشرف بھٹی

پی ٹی آئی کی حکومت صوبے کے امور چلانے سے قاصر ہے،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی عوام دشمن پالیسوں کی وجہ سے آج ملک کا متوسط طبقہ غربت،افلاس اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ہاتھوں خون کے آنسو رو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت صوبے کے امور چلانے سے قاصر ہے۔ حکومت کی نااہلی پنجاب کی وجہ سے زراعت تباہی ہو رہی ہے۔ پی پی پی کی حکومت نے ملک میں زراعت کو فروغ دیا لیکن اب پنجاب کی نااہل اور زیر تربیت حکومت کی وجہ سے ملک کو غذائی تحفظ کو خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے ہر پاکستانی شہری کو خطرے کی طرف دھکیل دیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -