حکومتی مشینری کی عدم دلچسپی سے مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا
لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن تاجران ہال روڈ خدمت گروپ کے صدر بابر محمود نے کہا ہے کہ ملک بھر میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوکر بوتل سے باہر آچکا ہے۔ حکومتی وزرا اور سرکاری افسران کی عدم دلچسپی نے ملک میں مہنگائی کا بدترین طوفان برپا کردیا ہے۔ کمیشن مافیا راتوں رات مرضی کی ریٹس نکال کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے۔ حکومت اور متعلقہ ادارے اس مافیا کے آگے بے بس اور خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں