کورونا وباء کے دوران انٹرنیٹ پالیسی پر عمل پیرا ہیں،پروفیسر ریاض ہاشمی
لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین تعلیمی بورڈ لاہور پروفیسر ریاض احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں، طالب علموں اور عوام کے لاہور بورڈ سے متعلقہ معاملات کو انٹر نیٹ سسٹم کے ذریعے ترجیحی بنیادوں پر نبٹایا جا رہا ہے، ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ حکومتِ پنجاب کی کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے جاری کردہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر پوری طرح عمل درآمد کرتے ہوئے طالب علموں کوآن لائن رابطہ کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ لاہور بورڈ میں ٹیلی فون، ای میل کے ذریعے موصول ہونے والے سوالات اور مسائل کو بروقت نبٹایا جا رہا ہے تاکہ طالب علموں کے تعلیمی عمل میں کوئی رکاوٹ نہ آئے، اسی طرح وزیراعظم پورٹل اور بورڈ ویب سائٹ پر موجودہ شکایات سیل کے توسط سے ملنے والی شکایات پر بھی فوری کارروائی کی جارہی ہے۔ چیئرمین نے مزید بتایا کہ دفتری اور میٹرک جوابی کاپیوں کی مارکنگ کرنے والے عملے کو کورونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی لوشن اور فیس ماسک مہیا کیے گئے ہیں