گورنر پنجاب کی اہلیہ نے ہوم اکنامکس کالج میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا

گورنر پنجاب کی اہلیہ نے ہوم اکنامکس کالج میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح ...

  

لاہور (پ ر)سرور فاؤنڈیشن کی جانب سے یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس میں نصب کئے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب، گورنر پنجاب چوہدری محمد سروری کی اہلیہ بیگم پروین سرور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین، رجسٹرار ڈاکٹر رافعہ اور اساتذہ سمیت دیگر یونیو ر سٹیو ں کے لیکچررز نے بھی شرکت کی۔ بیگم پروین سرور نے کہا کہ سرور فاؤنڈیشن ملک کے طول و عرض میں مختلف شہروں، دیہات، تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کر رہی ہے تاکہ عوام الناس کو پینے کا صاف پانی میسر آئے،انہوں نے یونیورسٹی کی کارکرد کی تعریف کی اور اس حوالے سے وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم باہمی کاوشوں اور اعلیٰ انسانی اقدار پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا کے حالات کو اپنے اور اپنی آنے والی نسلوں کے لئے بہتر بنا سکتے ہیں۔ وائس چانسلر اور یونیورسٹی اساتذہ نے بیگم پروین سرور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہدیہ تہنیت پیش کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -