تعلیمی ادارے کھلتے ہی ایم ایس ایف کی رکنیت سازی شروع کرینگے: رانا ارشد

تعلیمی ادارے کھلتے ہی ایم ایس ایف کی رکنیت سازی شروع کرینگے: رانا ارشد

  

لاہور (رپورٹ،جاوید اقبال) مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان مسلم لیگ ن کا ہر اول دستہ ہے پورے ملک میں ہر تعلیمی ادارے میں ذیلی تنظیم مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کی تنظیم سازی کا آغاز کر دیا گیا ہے تعلیمی ادارے کھلتے ہی رکنیت سازی شروع کر دی جائے گی، نئی تنظیم سازی میں نئے لوگوں کا موقع دیا جائے گا، حکومت پنجاب کی تمام یونیورسٹیز کے لئے 10 ارب روپے جاری کرے، اور طلباء کو مزید تعلیمی نقصان سے بچانے کے لئے ایس اوپیز کے تحت فوری طور پر تعلیمی ادارے کھلے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار ایم ایس ایف کے مرکزی و سابق رکن پنجاب اسمبلی ایم ایس ایف کے مرکزی صدر رانا ارشد نے ایم ایس ایف پنجاب کے صدر شہزاد خان، محمد جمیل، اسلم سنی، کاشف، وسیم قریشی اور محمد لیئق سمیت دیگر کے ہمراہ روز نامہ پاکستان کے فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایس ایف نے ہمیشہ تعلیمی اداروں کی بہتری اور طلباء کو تعلیم کے حصول کیلے بہتر سہولتیں دینے کے لئے جدجہد کی ہے اور آئندہ بھی جاری رکھے گی، انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد میاں نوازشریف اور صدر میاں شہباز شریف کی ہدایت پر ہم نے ایم ایس ایف کی نئے سرے سے تنظیم سازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جعل سازی کے ذریعے آن لائن کلاسز کا جھانسہ دیکر طلباء سے فیس کے نام پر کروڑوں وصول کر لئے ہیں لیکن ان کی تعلیمی ضروریات کو پورا نہیں کیا جا رہا نہ ہی تعلیمی ادارے کھولے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی 50 فیصد فیسوں میں رعایت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے انتقامی سیاست کے نشے میں ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -