سربراہ تحریک لبیک اشرف جلالی کو فوری رہا کیا جائے،صاحبزادہ مرتضیٰ ہاشمی

سربراہ تحریک لبیک اشرف جلالی کو فوری رہا کیا جائے،صاحبزادہ مرتضیٰ ہاشمی

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے مرکزی قائدین کا اجلاس مرکز صراط مستقیم تاج باغ میں ہواجس کی صدارت صاحبزادہ مرتضی علی ہاشمی نے کی۔ جبکہ اجلاس میں تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے امیر مولانا محمد فیاض وٹو جلالی،تحریک صراط مستقیم ضلع لاہور کے امیر علامہ محمد صدیق مصحفی جلالی،علامہ محمد فرمان علی حیدری،ڈاکٹر محمد آصف علی بلالی،میاں محمد شفیع جلالی و دیگر قائدین نے شرکت کی۔

قائدین نے اپنے مشترکہ بیان میں تحریک کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی بلاجواز گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت اور انکی جلد رہائی کا مطالبہ کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -