جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے

جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے

  

لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن تاجران ریڈی میڈ گارمنٹس شاہ عالم مارکیٹ کے صدر عمر جاوید بٹ نے کہا ہے کہ جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں گزشتہ کچھ عرصے میں ایک سو فیصد اضافہ کردیا ہے۔ عوام زندگی بچانے کیلئے پہلے ہی مہنگی ادویات خریدنے پر مجبور تھے کہ ایک بار پھر 7سے 10 فیصد تک اضافہ کرکے ایک نیا بم گرادیا گیا ہے۔ بیماری خدا کی طرف سے بندے پر امتحان اور آزمائش کیلئے آتی ہے مگر میڈیسن کمپنیوں نے عام آدمی کو مزید سخت ترین آزمائش میں مبتلا کررکھا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -