حکومت قیمتوں میں توازن کی پالیسی لے کر آئے،جاوید پپو

حکومت قیمتوں میں توازن کی پالیسی لے کر آئے،جاوید پپو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے چیف آرگنائزر محمد جاوید پپو نے کہا ہے ملک بھر کے عوام معاشی خوشحالی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے حکومت سے مہنگائی کی شرح میں کمی، کاروباری طبقے کیلئے خصوصی سبسڈیز اور تاجر دوست اقدامات کا فی الفور نفاذ کا مطالبہ کرتے ہیں۔ غیر مستحکم معاشی حالات ملک بھر کے لاکھوں تاجروں کیلئے پریشانی کا باعث ہیں۔ حکومت قیمتوں میں توازن کی پالیسی لے کر آئے تاکہ تاجر اندرون ملک اور بیرون ملک اپنے کاروباری امور بہتر طریقے سے سرانجام دے سکیں۔