مذہبی منافرت پھیلانے کی تمام سازشیں ناکام بنائیں گے،علماء
لاہور(نمائندہ خصوصی)سندر شریف میں ہونیوالی اتحاد امت کانفرنس میں سو سے زائد مشائخ و علماء کے متفقہ منظور کردہ اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ پاکستان میں مذہبی منافرت پھیلانے کی ہر سازش ناکام بنا دی جائے گی۔تمام مسالک کے لوگ امن پسند ہیں۔بیرونی عناصر کے آلہ کار کچھ افراد نے اپنے بیانات سے معاشرہ کے مختلف طبقوں میں مذہبی منافرت پھیلانے کی مذموم کوشش کی۔شرپسند عناصر کو ملک کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے۔ حکومت ان کے خلاف قانون اور آئین کے تحت کارروائی کرے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید محمد حبیب عرفانی سجادہ نشین سندر شریف نے کہا کہ عراق، شام اور لیبیا کے بعد اسلام دشمن قوتوں کو پاکستان میں مذہبی رواداری اور امن کسی طور پر برداشت نہیں ہو رہا ہے