انگریزی زبان کو فوقیت دینے والے مغربی ایجنڈے پر گامزن ہیں،امیر العظیم

انگریزی زبان کو فوقیت دینے والے مغربی ایجنڈے پر گامزن ہیں،امیر العظیم

  

لاہور(پ ر) مرکز قومی زبان کے زیر اہتمام اور ملک میں نفاذ اردو کے لیے کوشاں تنظیموں کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے سامنے مطالباتی کیمپ برائے تحفظ قومی زبان و تکمیل پاکستان لگایاگیا۔ کیمپ میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم، امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد، سربراہ مرکز قومی زبان حامد انوار اور و دیگر تنظیمات قومی زبان اردو کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر امیر العظیم اور میاں ذکر اللہ مجاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نصاب کمیٹی کی جانب سے وزرات تعلیم کو بھیجی جانے والی سفارشات جن میں اردو کی جگہ انگریزی کو ابتدائی تعلیم سے لیکر اعلیٰ تعلیم تک ذریعہ تعلیم بنانے کی پوری قوم بھر پور مذمت کرتی ہے۔

قومی زبان اردو کی جگہ انگریزی زبان کو فوقیت دینے والے مغربی ایجنڈے پر گامزن ہے۔ مطالباتی کیمپ میں قائدین نے صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی زبان اردو کے خلاف سفارشات کو فی الفور ختم کیا جائے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -