نیب کیخلاف فیصلہ قابل ستائش،سپریم کورٹ بار، پاکستان بار کونسل
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل نے نیب کے خلاف جسٹس مقبول باقر کے فیصلے کو قابل ستائش قرار دے دیا۔نیب میں پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا فقدان ہے،انصاف صرف اچھی طرز حکمرانی سے مل سکتا ہے۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل نے اپنے اعلامیے میں نیب کے خلاف جسٹس مقبول باقر کے فیصلے کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب حکومت کی خوشنودی کے لئے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنا رہا ہے،شفاف ٹرائل اور انصاف صرف اچھی طرز حکمرانی کے ذریعے ہی مل سکتا ہے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ نیب میں پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا فقدان ہے۔
پاکستان بار