غیر ملکیوں کو کابینہ میں بٹھانے کی حمایت کی گئی تو عدالت جاؤنگا،شاہد خاقان

غیر ملکیوں کو کابینہ میں بٹھانے کی حمایت کی گئی تو عدالت جاؤنگا،شاہد خاقان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دہری شہریت کے معاملے پر وزیر اعظم کے بیان کا انتظار کررہا ہوں اگر انہوں نے غیر ملکی کو کابینہ میں بٹھانے کی حمایت کی تو عدالت جاؤں گا،پاکستانی شہری ہی پارلیمان کا ممبر بن سکتا ہے،اس وقت کابینہ پاکستان کی ہے اور لوگ غیر ملکی ہیں،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نیب کو ختم ہی کر دیں تو بہتر ہے۔ حکومت کے پاس اگراکثریت ہے تو مدت پوری کرلے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز نجی ٹی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کیس میں سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد نیب کی عوام کے سامنے حقیقت عیاں ہوگئی ہے، تفصیلی فیصلے کے بعد نیب کے وجود کی کوئی گنجائش نہیں،بہتر ہے اس ادارے کو ختم کر دیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کہہ دیں کہ دہری شہریت والا کابینہ ٹیبل پر بیٹھ سکتا ہے تو میں عدالت جاؤں گا۔ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں اتنی سخت باتیں کی گئی ہیں جو کسی ادارے کے بارے میں نہیں دیکھیں۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نواز شریف جیلوں سے گھبرانے والا نہیں جس نے نواز شریف کا مقابلہ کرنا ہے تو ان کی پارٹی یہاں موجود ہے۔
عدالت جاؤنگا

مزید :

صفحہ اول -