کورونا سے گھروں میں 20 دن میں 120 اموات ہوئیں،وزارت صحت

کورونا سے گھروں میں 20 دن میں 120 اموات ہوئیں،وزارت صحت

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ملک بھرمیں جولائی کے 20دنوں میں 120افراد کورونا سے گھروں میں انتقال کرگئے۔وزارت قومی صحت سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈی نیشن نے رواں ماہ کورونا کے باعث گھروں میں انتقال کرنے والے مریضوں کے اعداد و شمار جاری کرد یئے۔وزارت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک بھرمیں جولائی کے 20 دنوں میں 120 افراد کورونا سے گھروں میں انتقال کرگئے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یکم جولائی کو سب سے زیادہ 15 افراد گھروں میں انتقال کرگئے جب کہ 20 جولائی کو سب سے کم 4 افراد گھروں میں کورونا سے جاں بحق ہوئے۔اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گھروں میں کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 515 ہوگئی۔

ایک سو بیس

مزید :

صفحہ اول -