عدالت کلبھوشن کیلئے قانونی نمائندہ مقرر کرے،حکومت کی اپیل دائر

  عدالت کلبھوشن کیلئے قانونی نمائندہ مقرر کرے،حکومت کی اپیل دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے کلبھوشن یادیو کی سزا کیخلاف اپیل کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکوٹ سے رجوع کر لیا۔ حکومت نے استدعا کی ہے کہ اپیل دائر کرنے کیلئے عدالت عالیہ بھارتی جاسوس کیلئے قانونی نمائندہ مقرر کرے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں حکومت پاکستان نے 20 مئی کو آرڈیننس جاری کیا جس میں کلبھوشن یادیو کی سزا کیخلاف اپیل کیلئے 3 آپشنز رکھے گئے، کلبھوشن کی جانب سے اپیل سے انکار اور بھارت کی جانب سے گریز کے بعد قانونی نمائندے کے ذریعے اپیل دائر کرنے کا آپشن بچاہے۔درخواست میں کہا گیا کہ کلبھوشن یادیو بھارت کی معاونت کے بغیر پاکستان میں وکیل مقرر نہیں کر سکتا، عدالت کلبھوشن یادیو کیلئے قانونی نمائندہ مقرر کرے تاکہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد ہو سکے۔ درخواست میں وفاق کو بذریعہ سیکریٹری دفاع اور ایڈووکیٹ جنرل کے ذریعے جی ایچ کیو کو فریق بنایا گیا ہے۔پاکستان نے انڈین نیوی کے حاضر سروس را ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو مارچ 2016 کو گرفتار کیا تھا۔ را ایجنٹ اپنے اعترافی بیان میں پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کا اعتراف کر چکا ہے۔
کلبھوشن نمائندہ

مزید :

صفحہ اول -