شہزاد اکبر مشیر داخلہ،ملک امین اسلم معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی تعینات

شہزاد اکبر مشیر داخلہ،ملک امین اسلم معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی احتساب و امور داخلہ شہزاد اکبر کو مشیر احتساب و امور داخلہ جبکہ مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کو معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی تعینات کر دیا ہے۔ دونوں کے عہدے وفاقی وزیر کے برابر ہونگے۔ کابینہ ڈویژن نے عہدوں میں تبدیلیوں کے نوٹیفیکیشن جاری کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں دو عہدوں پر تبدیلی کر دی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و امور داخلہ شہزاد اکبر کو مشیر برائے احتساب و امور داخلہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا اسی طرح مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا عہدہ تبدیل کر کے انہیں معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی کا عہدہ دے دیا گیا ہے۔ ملک امین اسلم کا عہدہ بھی وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔ کیبینٹ ڈویژن نے دونوں تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

کابینہ تبدیلی

مزید :

صفحہ اول -