نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کیلئے 33ارب کی سبسڈی،این سی او سی اور سرکاری محکموں کیلئے نیا نظام منظور

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کیلئے 33ارب کی سبسڈی،این سی او سی اور سرکاری محکموں ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،نیوز ایجنسیاں) اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے دوران نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کیلئے 33 ارب روپے سبسڈی کی منظوری دیدی گئی جبکہ امسال 4.77 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) اور دیگر سرکاری محکموں کے لیے نئے نظام کی بھی منظوری دیدی۔تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا، اجلاس میں متعد دمنصوبوں کیلئے رقم کی منظوری دیدی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبے کیلئے 33 ارب روپے سبسڈی کی منظوری دی گئی، اس سال 4.77 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ وزارت خزانہ 3 سے 10 مرلے کے چھوٹے گھروں کی تعمیر پر سبسڈی دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی کیلئے رواں سال پاسکو سے ادائیگی پر ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن گندم فراہمی کی منظوری دی گئی، زرعی شعبے کیلئے کھاد پر 15.7 ارب روپے سبسڈی کی فراہمی کی منظوری بھی دی گئی۔ذرائع کے مطابق نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر اور سرکاری محکموں کیلئے نئے سسٹم، ای سی سی سال 2020ء کیلئے تمباکو کی کم از کم قیمت کی منظوری دیدی گئی۔ قیمت کی منظوری پرائس اینڈ گریڈ رویژن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں دی گئی۔ تمباکو کی قیمتیں 101 روپے سے 233 روپے کے درمیان مقرر کی گئیں۔ بلوچستان میں معدنیات کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت کی معاونت پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں 3نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا گیا۔

ای سی سی

مزید :

صفحہ اول -