آرمی چیف سے قطر کے سفیر کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے سفیر شیخ سعود بن الرحمن نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ بدھ کو آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونیوالی ملاقا ت میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آرمی چیف نے قطر کے سفیر کو عہدے سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران قطری سفیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ ملاقات کے دوران قطری سفیر شیخ سعود بن الرحمن نے کہا پاکستان میں قیام کے دوران دونوں ملکوں کے تعلقات کے مزید فروغ کیلئے اقداما ت کروں گا۔قطری سفیر کیساتھ ملاقات کے دوران پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا آپ کی قیادت میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری آئیگی۔ انہوں نے کہا توقع ہے پاک قطرتعلقات میں مزیدوسعت اوراستحکام آئیگا،خطے میں دیرپاامن اوراستحکام اوراقتصادی ترقی ممکن ہوگی۔
آرمی چیف ملاقات