کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی افواج کی فائرنگ،گولہ باری، خاتون زخمی

  کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی افواج کی فائرنگ،گولہ باری، خاتون زخمی

  

کھوئی رٹہ (آئی این پی) مکار بھارت اپنی حرکتوں سے بازنہیں آرہا آئے روز لائن آف کنٹرول پر مسلسل خلاف ورزیاں کرنا وطیرہ بنالیا، لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر پرایک مرتبہ پھر بھارتی افواج کی فائرنگ و گولہ باری سے ایک خاتون زخمی ہو گئی، طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں۔ تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹر کے نواحی علا قے جنجوٹ بہادر میں بھارتی فورسز کی سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولا باری سے ایک خاتون زخمی ہو گئی، زخمی خاتون مقصود بیگم عمر 72سال کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں، بھارتی افواج کی آئے روز کی فائرنگ و گولہ باری سے ایل او سی پر مقیم شہری زخمی اور شہید ہو رہے ہیں،لیکن ایل او سی پر مقیم کشمیریوں کا کہنا ہے ان کے حوصلے بلند ہیں، دشمن کچھ بھی کر لے اس کے آگے کسی بھی نہیں جھکیں گے۔

بھارت فائرنگ

مزید :

صفحہ اول -