سی پیک اتھارٹی کا بنیادی مقصد ون ونڈو آپریشن،عاصم سلیم باجوہ

  سی پیک اتھارٹی کا بنیادی مقصد ون ونڈو آپریشن،عاصم سلیم باجوہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سی پیک کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے کے حالات سے فائدہ اٹھانے کی پوزیشن میں ہے۔ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سی پیک اتھارٹی کے قیام کا بنیادی مقصد ون ونڈو آپریشن ہے۔ اتھارٹی تمام صوبوں اور وزارتوں سے رابطے میں ہے۔چار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے پراجیکٹس پر دستخط ہو چکے ہیں۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سی پیک پر کام مزید تیز کرنے کا مینڈیٹ دیا اور کسی کام میں رکاوٹ پر خود رہنمائی کی پیشکش کی۔ سی پیک انرجی کے 17 میں سے 9 پروجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ ڈی آئی خان موٹروے پر کام جاری ہے جسے ژوب تک لے کر جائینگے جبکہ ہوشاب سے آواران کی سڑک پر کام شروع کرنے جا رہے ہیں۔ 9 میں سے 3 سپیشل اکنامک زونز ابتدائی ترجیحات میں ہیں۔ کراچی کے نزدیک دھابیجی اکنامک زون کا ٹینڈر کل کھلے گا جس میں کمپنیاں دلچسپی کا اظہار کر رہی ہیں۔

ون ونڈو

مزید :

صفحہ اول -