طیارہ حادثہ، تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی کو کام سے روک دیا گیا

طیارہ حادثہ، تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی کو کام سے روک دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی) کراچی طیارہ حادثہ کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی سربراہی میں بنائی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کو تحقیقات مکمل کرنے سے روک دیا گیا ہے۔بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق کراچی جہاز حادثہ کی تحقیقات کے لیے سینٹ کے احکامات پربنائی جانے والی تحقیقاتی ٹیم کو کام سے روک دیا گیا ہے اور اب کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقات صرف سول ایوی ایشن اتھارٹی کا سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ ہی کریگا۔جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے کراچی طیارہ کس طرح گرا،کیا وجوہات تھیں، جہاز میں کوئی خرابی تھی، پی آئی اے طیاروں کی مینٹی ننس بروقت ہوتی تھی، جن اداروں یا اپنے ہی ادارے کے ایئر انجینئرنگ سے مدد لی جاتی تھی یا نہیں،کیا وہ قابل تھے یا نہیں، کراچی جانے والے طیارے پی کے 8303 میں پرواز سے قبل خرابی کو دور کیا گیا تھا یا نہیں، ائیر ورڈی نیس کیا کام کرتی ہے، اس نے قوانین کے مطابق جہاز کی مکمل جانچ پڑتال کی تھی یا نہیں، اس حوالے سے جے آئی ٹی نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پی آئی اے اور سول ایوسی ایشن کے ملازمین سے تحقیقات شروع کر دی تھیں۔تاہم اب ان تمام معاملات پر تحقیقات سول ایوی ایشن کا سیفٹی بورڈ خود کرے گا۔
تحقیقات

مزید :

صفحہ اول -