سروسز ہوٹل لاہور،ایف ڈبلیو بی،ایچ بی ایف،جناح کنونشن سنٹر کے ٹرانزیکشن اسٹرکچرز منظور

  سروسز ہوٹل لاہور،ایف ڈبلیو بی،ایچ بی ایف،جناح کنونشن سنٹر کے ٹرانزیکشن ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) نجکاری بورڈ کے اجلاس میں سروسز ہوٹل لاہور، فرسٹ ویمن بینک ہاوس بلڈنگ فنانس اور جناح کنونشن سنٹر کے ٹرانزیکشن اسٹرکچرز کی منظوری دیدی گئی۔ بدھ کو وفاقی وزیر نجکاری محمدمیاں سومرو کی زیر صدارت نجکاری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں بورڈ ممبران، وفاقی سیکرٹری نجکاری، اور وزارت کے دیگر عہدیداروں نے شرکت کی،اجلاس میں لسٹ میں شامل اداروں کی نجکاری کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔نجکاری بورڈ کے اجلاس میں سروسز ہوٹل لاہور، فرسٹ ویمن بینک ہاوس بلڈنگ فنانس اور جناح کنونشن سنٹر کے ٹرانز یکشن اسٹرکچرز کی منظوری دیدی گئی، متعلقہ اداروں کی بڈنگ وسط اکتوبر میں متوقع ہے،سی، ڈی اے، ایل ڈی اے، سول ایوی ایشن اتھا رٹی اور دیگر متعلقہ محکموں سے این او سیز کے حصول اور پیمنٹ اسٹرکچرز پر باہمی مشاورت کی گئی، وفاقی وزیر نے کہاان اداروں کی نجکاری سے حکومت کو بیرونی قرضوں کی ادائیگی میں بھی مدد ملے گی، کورونا کیوجہ سے نجکاری کا عمل متاثر ہوا، بھرپور کوشش ہوگی مزید تاخیر نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ کورونا کی صورتحال اور بین الاقوامی سفر کی پابندیوں کے باعث پاور پلانٹس کی نجکاری طے شدہ وقت میں مکمل نہیں ہوسکی۔ انہوں نے کہااس سے متعلقہ تمام مسائل اور سرمایہ کاروں کے تحفظات کو تسلی بخش حد تک دور کریں گے۔وفاقی وزیر نے تمام متعلقہ عہد ید ا ر ا ن کو نجکاری سے متعلق معاملات کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی تاکیدکی۔

نجکاری بورڈ

مزید :

صفحہ اول -