اسلام آباد ہائی کورٹ میں مندر کی تعمیر پر سنگل رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر

اسلام آباد ہائی کورٹ میں مندر کی تعمیر پر سنگل رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ میں مندر کی تعمیر پر سنگل رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی گئی۔ بدھ کو درخواست گزار وکیل خوشنود احمد نے سنگل رکنی بینچ کے فیصلے کو چیلنج کیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ 7 جولائی کو سنگل رکنی بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، سنگل رکنی بینچ کے فیصلے میں قانون نقاط کو مدنظر نہیں رکھا گیا، مندر کی تعمیر کے لیے دی جانے والے پلاٹ کو کینسل کیا جائے۔درخواست میں کہاگیاکہ سیکٹر ایچ نائن میں مندر کے لیے جگہ دی گئی جبکہ انڈیا نے بابری مسجد پر مندر بنائی،مندر کے لیے دی گئی زمین ماسٹر پلان کا نہیں حصہ ہے۔
اپیل دائر

مزید :

صفحہ اول -