وزیراعظم ہمارے معاملے میں زیادہ مداخلت نہیں کرتے: چیئرمین پی سی بی

وزیراعظم ہمارے معاملے میں زیادہ مداخلت نہیں کرتے: چیئرمین پی سی بی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہمارے معاملے میں زیادہ مداخلت نہیں کرتے۔ احسان مانی کا کہنا ہے کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں غیرملکی کرکٹرز کو کھیلتا دیکھنے کی خواہش ہے، نیا ڈومیسٹک نظام اس خواہش کی تکمیل میں اہم کردار ادا کرے گا۔ احسان مانی کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ نظام سابق کرکٹرز کو ماضی سے زیادہ روزگار دے گا، سابق کرکٹرز کو سمجھنا ہوگا کہ پہلے صرف پی سی بی تھا لیکن اب 6 مزید ایسوسی ایشنز میں بھی روزگار پیدا ہورہا ہیچیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پی سی بی کے معاملات میں زیادہ مداخلت نہیں کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کیساتھ کھیلنے کو تیار ہیں مگر ان کے پیچھے پیچھے نہیں بھاگیں گے، ماضی کا مطالعہ کرلیں تو سیریز سے گریز ہمیشہ بھارت نے کیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر میں حائل رکاوٹوں کے حوالے سے تفصیلی بات ہوئی اور وزیراعظم کو ڈومیسٹک کرکٹ کو مستحکم کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا۔