پنجاب حکومت کا عید الاضحیٰ کے بعد ریسٹورنٹس،سمتبر میں شادی ہالز کھولنے کافیصلہ

پنجاب حکومت کا عید الاضحیٰ کے بعد ریسٹورنٹس،سمتبر میں شادی ہالز کھولنے ...

  

لاہور (آئی این پی) پنجاب حکومت نے عید کے بعد ریسٹورنٹس اور ستمبر کے پہلے ہفتے شادی ہالز ایس او پیز کیساتھ کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا عید کے بعد ریسٹورنٹس کھولنے جا رہے ہیں،عید تک ایس او پیز بنا کر وفاقی حکومت کو بھجوائے جا ئیں گے۔ انہوں نے کہا کورونا کیسز جیسے جیسے نیچے آئیں گے ویسے ویسے سیکٹرز کھولے جائیں گے، شادی ہالز مالکان سے میٹنگ میں یکم ستمبر کو کھولنے پر اتفاق ہوا تھا، شادی ہالز ستمبر کے پہلے ہفتے میں ایس اوپیز کیساتھ کھولنے کی اجازت دینگے، پنجاب حکومت تنہا نہیں وفاق اور د یگر صوبوں کو ساتھ ملا کر فیصلے کرتی ہے۔

پنجاب فیصلہ

مزید :

صفحہ اول -