ڈرہم کا سین ڈکسن کے ساتھ دو سالہ معاہدہ طے

ڈرہم کا سین ڈکسن کے ساتھ دو سالہ معاہدہ طے

  

لندن (آن لائن) کینٹ کے اوپننگ بلے باز سین ڈکسن کینٹ کی طرف سے پیش کردہ معاہدے میں توسیع کو مسترد کرتے ہوئے آئندہ دو سالہ معاہدے کے تحت ڈرہم منتقل ہو جائیں گے۔ ڈرہم کلب نے اعلان کیا ہے کہ سین ڈکسن 2020ء کے مختصر سیزن کے لئے ابتدائی طور پر ڈرہم منتقل ہوں گے جس کے بعد وہ سفید اور سرخ گیند سے کھیلے جانے والے میچز کے لئے کلب کو دستیاب ہوں گے۔ڈرہم کے ڈائریکٹر کرکٹ مارکس نارتھ نے کہا ہے کہ وہ سین ڈکسن کے ساتھ معاہدے پر بہت خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈکسن کا ریکارڈ غیر معمولی ہے جس میں انکا سنچری سکور کرنے کا ٹریک ریکارڈ بھی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ سین ڈکسن ڈرہم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کریں گے۔جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے والی28 سالہ سین ڈکسن نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 34.59 کی اوسط سے 3736 رنز بنا رکھے ہیں۔ 2017ء میں کینٹ کی طرف سے کھیلتے ہوئے بیکن ہیم میں نارتھمپٹن شائر کے خلاف سب سے زیادہ انفرادی 318 رنز بنائے تھے۔

  

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -