این ڈی ایم اے کی صوبوں کو طبی عملہ کے حفاظتی سامان کی ترسیل
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) این ڈی ایم اے نے صوبوں کوطبی عملہ کے لیے حفاظتی سامان کی گیارویں کھیپ کی ترسیل کر دی این ڈی ایم اے کے مطابق صوبہ سندھ کو سامان ارسال کر دیا گیا ترجمان کے مطابق سندھ کو مختلف اقسام کے3 لاکھ 20 ہزار 426 فیس ماسک دئیے گئے ان ماسک میں این 95، کے این 95 اور سرجیکل ماسک شامل ہیں سندھ کو ایک لاکھ 46 ہزار 972 حفاظتی سوٹ اور ایک لاکھ 85 ہزار447 میڈیکل گاؤن بھی دیئے گئے 2 لاکھ 20 ہزار93 جوڑے سرجیکل دستانے اور 34 ہزار 688 سرجیکل کیپس بھی دی گئیں ایک لاکھ 40 ہزار حفاظتی عینکیں اور 25ہزار 468 فیس شیلڈز بھی سامان میں شامل ہے سندھ کو 20 ہزار 289 شوز کور اور 3 ہزار 797 پلاسٹک بوٹ بھی دیئے گئے ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب، آزادکشمیر اور جی بی کو بھی ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹاف کے لئے حفاظتی سامان کی ترسیل جاری ہے۔
سامان ترسیل