پاک افغان دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کیلئے پارلیمانی دوستی گروپ ٹاسک فورسز کے دو روزہ اجلاس طلب

پاک افغان دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کیلئے پارلیمانی دوستی گروپ ٹاسک فورسز کے ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاک افغان دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لئے پارلیمانی دوستی گروپ ٹاسک فورسز کے بدھ سے دو روزہ اجلاس طلب کرلئے۔ٹاسک فورسز پاک افغان پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے افتتاحی اجلاس کے دوران تشکیل دی گئی تھی،93 پارلیمانی دوستی گروپس بنانے کے لئے خصوصی اقدام کیے گئے ہیں۔ اسد قیصر نے کہاکہ ہماری پارلیمانی تاریخ میں پہلے سے کہیں زیادہ فرینڈشپ گروپس ہیں، موجود حکومت پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، پارلیمنٹ کی مضبوطی سے عام لوگوں کو درپیش مسائل کو حل کیا جاسکے گا۔اسد قیصر نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کے مابین مسائل حل کرنے کے لئے بین پارلیمانی رابطوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

اجلاس طلب

مزید :

صفحہ اول -