کورونا وائرس سے مزید 33افراد جان کی بازی ہار گئے،1860نئے کیس سامنے آئے

  کورونا وائرس سے مزید 33افراد جان کی بازی ہار گئے،1860نئے کیس سامنے آئے

  

اسلام آباد، کراچی،(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں کورونا سے مزید 33 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ، 1860 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 5702 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 268815 تک جاپہنچی ہے اب تک پنجاب میں 2095، سندھ میں 2060 اور خیبر پختونخوا میں 1158 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 161، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 47 اور گلگت بلتستان میں 45 افراد کا انتقال ہوا ہے۔بدھ کے روز ملک بھر سے کورونا کے مزید 1860 کیسز اور 33 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جن میں سندھ سے 1109 کیسز اور 19 اموات، پنجاب سے 372 کیسز 5 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 230 کیسز اور 5 اموات، بلوچستان سے 48 کیسز اور ایک ہلاکت، اسلام آباد 76 کیسز ایک ہلاکت، گلگت 10 کیسز 2 ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے 15 کیسز سامنے آئے۔پنجاب سے کورونا کے 372 کیسز اور 5 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کْل تعداد 90816 اور ہلاکتیں 2095 ہو چکی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا کے 66425 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا کے مزید 76 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 14701 اور ہلاکتیں 160 ہو گئی ہیں۔گلگت بلتستان سے اکورونا کے مزید 10کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئیں پورٹل کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 1878 ہوگئی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 45 ہے۔گلگت میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1485 ہے۔سندھ میں بدھ کو کورونا کے باعث مزید 19 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2060 ہوگئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1109 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں مصدقہ کیسز کی تعداد 115213 ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ صوبے میں اب تک 96226 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں بدھ کو کورونا سے مزید ایک شخص انتقال کرگیا جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 136 ہوگئی۔محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 48 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11517 ہوگئی۔اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 9585 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔خیبرپختونخوا میں بدھ کو کورونا وائرس کے باعث مزید 5 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1158 ہوگئی

کورونا

مزید :

صفحہ اول -